وکیل کے چیمبر میں داخل ہو کر فائرنگ دو افراد کیخلاف مقدمہ درج

وکیل کے چیمبر میں داخل ہو کر  فائرنگ دو افراد کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وکیل کے چیمبر میں داخل ہو کر فائرنگ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے پر دو اشخاص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔

نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی علی حسن ایڈووکیٹ نے پولیس کو بتایا کہ وہ دیگر وکلاء کے ہمراہ اپنے چیمبر میں موجود تھا کہ اس دوران عمر اور شعیب مسلح ہو کر آ گئے اور تھان اربن ایریا میں دی گئی ایک درخواست کے تنازعہ پر فائرنگ کر دی تاہم چیمبر میں موجود افراد بال بال بچ گئے ، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ، تاہم ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں