ڈاکٹروں پر جرمانے عائد کیے جانے کی مذمت
تین تین اور چار چار لاکھ روپے تک کے جرمانے کئے جا رہے ہیں ،ڈاکٹرز
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندرحیات وڑائچ ’ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فواد حسین اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر غلام حسین فیضی’ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد آصف چوہدری نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے مستند ایم بی بی ایس ڈاکٹروں پر تین تین اور چار چار لاکھ روپے تک کے بھاری جرمانے عائد کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ’ غیر متناسب اور طبی برادری کے لیے باعث تشویش قرار دیا ہے ۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ کمیشن کی جانب سے بعض معمولی انتظامی خامیوں’ مثلاً کلینک میں واش روم کے دروازے کی عدم موجدگی’ مناسب سائن بورڈ نہ لگانے ’ چند رجسٹرز کی عدم دستیابی یا بعض انڈیکیٹرز میں کمی کی بنیاد پر لاکھوں روپے جرمانے عائد کرنا کسی صورت مناسب نہیں۔