کنٹرول رومز کو جدید آلات سے لیس کرکے آن لائن کر دیا گیا

 کنٹرول رومز کو جدید آلات سے لیس کرکے آن لائن کر دیا گیا

ہائی ٹیکنالوجی اور جدید کیمروں سے مزئین موبائل کیم وینز جلوسوں کی نگرانی کرینگی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ترجمان آر پی او آفس عابد حسین کے مطابق ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی میں محرم کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے قائم ڈویژنل اور ضلعی کنٹرول رومز کو مزید جدید آلات سے لیس کرکے آن لائن کر دیا گیا ہے ، ہائی ٹیکنالوجی اور جدید کیمروں سے مزئین موبائل کیم وینز جلوسوں کی براہ راست نگرانی کرینگی ،موبائل فون کی بندش کی صورت میں ہنگامی طور پر متبادل پی ٹی سی ایل فون لائنیں جلوس اور مجالس کے مقامات پر نصب کر دیئے گئے ہیں، تا کہ کمیونیکیشن معطل نہ ہو، اس سسٹم کے تحت جرائم پیشہ افراد کا کال ڈیٹا بھی سائنسی بنیادوں پر فوری چیک کیا جا سکے گا، یہ کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں