جلوسوں کے راستوں کو ہر رکاوٹ سے پاک رکھنے کی ہدایت
امن و امان، مذہبی ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کے ہمراہ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر جلوس کے راستوں، سکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی، سیوریج، سٹریٹ لائٹس اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا گیا،کمشنر حافظ شوکت علی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے راستوں کو مکمل طور پر صاف، محفوظ اور ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک رکھا جائے ۔ تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو،انہوں نے انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان، مذہبی ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔