مخالفین سے تعلقات ختم نہ کرنے پر دو نوجوانوں کو گولیاں مار دیں
میچ کھیل کر واپس گھر جا رہے تھے کو راستے میں فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مخالفین سے تعلقات ختم نہ کرنے پر دو نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا ، بتایا جاتا ہے کہ پرانا بھلوال میں اظہر وغیرہ نے محمد نعمان اور وقاص عمر جو کہ والی بال میچ کھیل کر واپس گھر جا رہے تھے کو راستے میں روک کرفائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا، اور فرار ہو گئے ، ملزمان کو نعمان اور وقاص کے مخالف برادری سے تعلقات کا رنجش تھا زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔