ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے کلمہ چوک،چھتری چوک،کابلی گیٹ ودیگر علاقوں کا دورہ
خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بیوٹیفیکشن پلان کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے کلمہ چوک،چھتری چوک،کابلی گیٹ سمیت خوشاب کے دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم لالی، سی ای او ایم سی خوشاب میڈم سندس رابیل سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ انہوں نے چھتری چوک ،تحصیل آفس روڈ پر لگائی گئی ٹف ٹائلز،سلیب کے علاوہ بارشوں کے دوران نکاسی آب کے لیے بنائے جانے والے نالوں اور ڈرین سسٹم کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل اور کوالٹی کا خاص خیال رکھبے کے احکامات جاری کئے.، ڈپٹی کمشنر خوشاب کا کہنا تھا کہ کام کی رفتار اور معیار پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کی جائے گا