رفاہ ہسپتال عزیز بھٹی ٹاؤن میں میٹنگ گزشتہ ماہ کے مالی اخراجات کی منظوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رفاہ ہسپتال عزیز بھٹی ٹاؤن میں ایک میٹنگ کا انعقاد ہواجس میں صدر حاجی محمد دین اور خواجہ محمد عمر کی خصوصی دعوت پر فیڈرل پریزیڈنٹ نیشنل پیس کمیٹی پاکستان محمد خالد شیخ۔۔۔
صدر رحمان ٹریڈ سنٹر امجد محمود بھٹی اور صدر ڈیکوریشن بلاک نمبر 1 چوہدری طیب عمران نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اس میٹنگ میں تنظیمی، انتظامی اور مالی امور سمیت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی غورکیا گیا۔میٹنگ کے دوران گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی جبکہ گزشتہ ماہ کے مالی اخراجات کی منظوری، آئندہ ماہ کے بجٹ، مالی امور اور نئے فلاحی منصوبوں پر اتفاقِ رائے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔ شرکاء نے سوسائٹی کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے عوامی خدمت کے منصوبوں کو مزید وسعت دینے اور مستحق افراد تک بہتر طبی و فلاحی سہولیات پہنچانے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments