دس سالہ گمشدہ بچے کو ورثاء کے حوالے کردیا

دس سالہ گمشدہ بچے کو ورثاء  کے حوالے کردیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس نے دس سالہ گمشدہ بچے کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا، تھانہ جھال چکیاں پولیس کو عدنان بعمر 10 سال کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی۔

جس پر ایس ڈی پی او صدر فضل قادر نے ٹیم کے ہمراہ فوری رپسانڈ کیا، بچی کو ڈھونڈنے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی، سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومین انٹلیجنس کی بنیاد پر بچے کو 1 گھنٹے میں ہی ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ بچے آپکا مستقبل ہیں، ان کی حفاظت اور بہترین تربیت والدین کی اولین ذمہ داری ہے ۔، بچوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں، کسی بھی انجان شخص کے حوالے یا جگہ پر بچوں کو ہرگز اکیلا نہ چھوڑیں، بچوں کو گھر کا ایڈریس اور فون نمبر لازمی یاد کروائیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...