تھانوں کی پرانی عمارتوں کونئی عمارتوں میں تبدیل کیا جا رہا

 تھانوں کی پرانی عمارتوں کونئی عمارتوں میں تبدیل کیا جا رہا

تھانہ بھلوال صدر چالیس کے قریب قصبات اور چکوک پر محیط ،شہری محفوظ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پولیسنگ کو جدیدخطوط پر استوار کرتے ہوئے تھانوں کی پرانی عمارتوں کوجدید سہولیات سے آراستہ نئی عمارتوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے ان نئے تعمیر ہونے والے تھانہ جات کو سمارٹ پولیس اسٹیشن کا نام دیا گیا ہے جن میں عوام کی سہولت اور پولیس ملازمین کی روزمرہ امور کی انجام دہی کے لیے تمام ضروری سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ تھانہ بھلوال صدر چالیس کے قریب قصبات اور چکوک پر محیط ہے جبکہ ان میں رہائش پذیر دو لاکھ سے زائد شہری ان سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے ۔ ڈی پی اومحمد صہیب اشرف نے نئی عمارت میں دی جانے والی سہولیات سے متعلق آگاہی دی۔ آرپی اومحمدشہزاد آصف خان نے عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اورتعینات ایس ایچ او اور دیگر عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نئی عمارت کی حفاظت، اور سہولیات کا عوامی خدمت میں بہترین استعمال کیا جائے اس کے ساتھ عمارت کی حفاظت اور صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...