قتل کیس، ایک ملزم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

قتل کیس، ایک ملزم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

قتل کیس، ایک ملزم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قیدجرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں انہیں قانون کے مطابق مزید سزا بھگتنا ہوگی

خوشاب (نمائندہ دنیا)سیشن کورٹ جوہرآباد نے تھانہ کٹھہ سگھرال کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد فیاض کو سزائے موت جبکہ شریک ملزم محمد ریاض کو عمر قید کی سزا سنا دی۔عدالتی فیصلے کے مطابق دونوں مجرمان کو پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں انہیں قانون کے مطابق مزید سزا بھگتنا ہوگی۔پولیس کے مطابق تھانہ کٹھہ سگھرال نے گزشتہ برس ملز موں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 302 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ کے مضبوط دلائل اور پولیس کی مؤثر پیروی کے باعث ملزمان اپنے خلاف عائد الزامات کا دفاع کرنے میں ناکام رہے ، جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مذکورہ سزائیں سنا دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں