گراں فروشی کیخلاف کارروائی، متعدد دکاندار وں کو جرمانہ
گراں فروشی کیخلاف کارروائی، متعدد دکاندار وں کو جرمانہمتعدد دکانداروں کو وارننگ ،سرکاری ریٹ لسٹیں نمایاں آ ویزاں کرنے کا حکم
کندیاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال نے کندیاں شہر کا دورہ کرتے ہوئے دودھ، دہی، چکن اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے والے مختلف دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے ، جبکہ متعدد دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی سرکاری ریٹ لسٹیں نمایاں مقامات پر آویزاں کی جائیں اور تمام اشیاء کی فروخت مقررہ نرخوں کے مطابق یقینی بنائی جائے ، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔