بھائی کی فیملی سے نازیبا حرکات اور دھمکیوں کا الزام
بھائی کی فیملی سے نازیبا حرکات اور دھمکیوں کا الزام نذیر احمد نے محمد امیر سے احتجاج کیا تو اس نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پولیس نے سگے بھائی کی فیملی کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکات، فحش اشارے کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق دھریمہ کے رہائشی محمد نذیر احمد نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم محمد امیر اس کا حقیقی بھائی ہے اور مبینہ طور پر آئے روز اسے اور اس کے اہل خانہ کو ہراساں کرتا ہے ۔مدعی کے مطابق گزشتہ روز ملزم نے اپنے صحن میں کھڑے ہو کر مبینہ طور پر برہنہ ہو کر نازیبا اشارے کیے ۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی ویڈیو بھی اس کے پاس موجود ہے ۔محمد نذیر احمد کے مطابق جب اس نے اس معاملے پر ملزم سے احتجاج کیا تو ملزم نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں لگائے گئے الزامات کی حقیقت کا تعین تفتیش اور دستیاب شواہد کی روشنی میں کیا جائے گا۔