بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر مبینہ فراڈ

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر مبینہ فراڈ

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر مبینہ فراڈموبائل شاپ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سٹی تھانہ پولیس نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے نام پر مبینہ فراڈ، رقم وصول کرنے اور خاتون سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں ایک موبائل شاپ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق 94 شمالی کی رہائشی حیاتاں بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے بلاک نمبر 15 میں واقع حسان گیلانی کی موبائل شاپ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے ایک ہزار روپے کے عوض سم حاصل کی، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ اسے پروگرام کی مخصوص سم کے بجائے عام لوکل سم فراہم کی گئی۔درخواست گزار کے مطابق ملزم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے کے نام پر اس سے مزید پانچ ہزار روپے بھی وصول کیے ، لیکن نہ سروے کروایا اور نہ ہی وعدے کے مطابق کوئی کام کیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ جب وہ شکایت کے لیے دکان پر گئی تو ملزم نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ بدتمیزی کی، دھکے دے کر دکان سے باہر نکال دیا اور اس کی شکایت سننے سے انکار کر دیا۔پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں لگائے گئے الزامات کی حقیقت کا تعین شواہد اور تحقیقات کی روشنی میں کیا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں