منکیرہ:جھنگ روڈ پر ٹرالر کی ٹکر ،2موٹرسائیکل سوار جاں بحق
منکیرہ:جھنگ روڈ پر ٹرالر کی ٹکر ،2موٹرسائیکل سوار جاں بحق اوورٹیک کے دوران موٹرسائیکل سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی
منکیرہ (نمائندہ دنیا) منکیرہ جھنگ روڈ پر ڈگری کالج کے سامنے تیز رفتار ٹرالر کی موٹرسائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب اوورٹیک کے دوران موٹرسائیکل سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا اور وہ موٹرسائیکل پر ڈیرہ اسماعیل خان سے جھنگ جا رہے تھے ۔حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔