اے سی نے ریڑھی بازار کا دورہ کیا
میانوالی (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمدظفراقبال نے پپلاں شہر کے ریڑھی بازار کا دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ریڑھی بازار میں سبزی و فروٹ کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا۔ اس موقع پر انھوں نے متعدد دوکانداروں کو وارننگ جاری کیں ۔کہ سبزی و فروٹ کی ریٹ لسٹوں کو نمایا ں جگہوں پر آویزاں کیا جائے اور حکومتی نرخنامہ کے مطابق اشیاء کی فروخت کویقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments