سیال موڑ سب ڈویژن کے اہلکاروں پر مبینہ رشوت کے الزامات
سیال موڑ سب ڈویژن کے اہلکاروں پر مبینہ رشوت کے الزاماتعملے نے درست ٹرانسفارمر کو خراب قرار دیدیا،تبدیلی کیلئے 50 ہزار مانگے :دکاندار
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا ) سیال موڑ سب ڈویژن کے بعض واپڈا اہلکاروں کے خلاف مبینہ کرپشن اور رشوت طلب کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ سیال موڑ میں واقع طیب ابرار پلازہ کے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ واپڈا عملے نے درست ٹرانسفارمر کو خراب قرار دے کر اسے تبدیل کرنے کے لیے 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔دوکانداروں کے مطابق رقم دینے سے انکار پر مارکیٹ کی بجلی تین روز تک بند رکھی گئی، تاہم احتجاج کے بعد بجلی بحال کر دی گئی۔ ان کا مؤقف ہے کہ اگر ٹرانسفارمر واقعی خراب تھا تو بجلی کی بحالی کیسے ممکن ہوئی۔متاثرہ دوکانداروں نے الزام عائد کیا کہ لائن مین ندیم، لائن سپرنٹنڈنٹ محمد شعیب اور لائن مین فیض شہریوں سے مبینہ طور پر منتھلی وصول کرتے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور الزامات درست ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔دوسری جانب، اس معاملے پر متعلقہ واپڈا حکام کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔ خبر میں شامل تمام الزامات درخواست گزاروں اور دوکانداروں کے دعوؤں پر مبنی ہیں، جن کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔