کوٹ مومن:مثالی گاؤں ، ستھرا پنجاب پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ

کوٹ مومن:مثالی گاؤں ، ستھرا پنجاب پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ

کوٹ مومن:مثالی گاؤں ، ستھرا پنجاب پروگرام پر پیش رفت کا جائزہمنصوبوں کی بروقت تکمیل، کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق امور پر گفتگو

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں نے سرگودھا میں سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ شاہد زمان لک اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی مشترکہ زیرِ صدارت منعقدہ اہم اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں مثالی گاؤں پروگرام، ستھرا پنجاب پروگرام اور پی ڈی پی پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر منصوبوں کی بروقت تکمیل، کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد مزید تیز کیا جائے تاکہ مقررہ مدت میں اہداف مکمل کرکے عوام کو بہتر شہری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں