بھاگٹانوالہ :لین دین کے تنازع پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق
بھاگٹانوالہ :لین دین کے تنازع پر فائرنگ، نوجوان جاں بحقعثمان اور یاسر حمید نے فائرنگ کی ،ملز موں کی گرفتاری کے لیے چھاپے
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)مبینہ طور پر مالی لین دین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ضلع بھکر کے علاقے کلورکوٹ سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کو مبینہ طور پر عثمان اور یاسر حمید نامی ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ فائرنگ اور ملزمان سے متعلق تفصیلات ابتدائی پولیس مؤقف پر مبنی ہیں، جن کی تحقیقات جاری ہیں