نوجوان کے اغوا اور تشدد پر 4 نامزد، 5 افراد کیخلاف مقدمہ

 نوجوان کے اغوا اور تشدد پر 4 نامزد، 5 افراد کیخلاف مقدمہ

نوجوان کے اغوا اور تشدد پر 4 نامزد، 5 افراد کیخلاف مقدمہ ملز موں نے مبینہ طور پر حافظ صہیب کو اغوا کرکے ایک بیٹھک میں بند کر دیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)تھانہ جھاوریاں کے علاقے میں نوجوان کے مبینہ اغوا اور تشدد کے الزام میں چار نامزد اور پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق پرانی دشمنی اور تلخ کلامی کے تنازع پر مسلح ملز موں نے مبینہ طور پر حافظ صہیب کو اغوا کرکے ایک بیٹھک میں بند کر دیا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسی دوران ملزمان نے مبینہ طور پر علی حسن، اظہر عباس اور وقاص کو چاقو، سریوں، گھونسوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ زخمی ہو گئے ۔مدعی کے مطابق ملزمان دو موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔پولیس نے محمد ذیشان، مبارک، رضوان، شہریار اور پانچ نامعلوم مسلح افراد کے خلاف اغوا، تشدد، دھمکیوں اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔واضح رہے کہ خبر میں شامل الزامات پولیس مقدمے اور مدعی کے مؤقف پر مبنی ہیں، جبکہ نامزد ملزمان کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں