پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سالانہ ترقیاتی سکیموں پر اجلاس
منصوبوں کی منظوری کیلئے متعلقہ محکموں سے مجوزہ سکیموں کی ، فزیبلٹی، لاگت طلب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حسین رضا چوہدری کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت مجوزہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی سکیموں کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں مختلف محکموں کے افسروں نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ہارٹیکچر اتھارٹی، ہائی ویز، واسا، ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، کیٹل مارکیٹ کمیٹی اور محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قابلِ عمل ترقیاتی منصوبوں کی ابتدائی تجاویز پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے اپنی مجوزہ سکیموں کی تفصیلات، فزیبلٹی، لاگت، تکمیل کی مدت اور دیگر ضروری امور کو حتمی شکل دے کر جلد پیش کریں تاکہ قابلِ عمل منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منظوری کے لیے ارسال کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دے کر ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر اور تیز بنایا جا سکتا ہے ۔ ایسے منصوبوں کو ترجیح دی جائے جو شہریوں کو براہِ راست اور دیرپا سہولیات فراہم کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments