ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس
ہیٹ ویو سے متاثرہ مریضوں کیلئے انتظامات یقینی بنائے جائیں:احسان جمالی
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان جمالی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہرعباس بلوچ اوردیگر افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں ہیٹ سٹروکس اور انسداد ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے ضلع میں جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر احسان جمالی نے کہا کہ گرمی کی شدت کے پیش نظر ہیٹ ویو سے متاثرہ مریضوں کیلئے خصوصی کاؤنٹرز،ضروری ادویات، ٹھنڈے پانی اور دیگر حفاظتی انتظامات ہمہ وقت میسر ہوں جبکہ شہریوں میں احتیاطی تدابیر سے متعلق بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جائے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی، طبی آلات کی فعالیت،ادویات کی وافر دستیابی اور طبی عملے کی حاضری پرخصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے ۔ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments