نائب تحصیلدار شاہ پور رانا مشتاق نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
قانون کی بالادستی، عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیحات ہونگی:گفتگو
شاہ پور (نمائندہ دنیا )نائب تحصیلدار شاہ پور رانا مشتاق حسین نے محکمہ مال شاہ پور میں عہدے کا چارج سنبھال لیا ، اس موقع پر صدر انجمن پٹواریاں ملک عبداللہ کھوکھر، جنرل سیکرٹری ایم فیاض ، نائب صدر حسن خان بلوچ ، فنانس سیکرٹری نیئر عباس شاہ نے انہیں خوش آمدید کہا اور انکی شاہ پور میں تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا اس موقع پر رانا مشتاق نے کہا کہ وہ تحصیل شاہ پور میں طویل عرصہ تک اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ، محکمہ مال کے معاملات کو بخوبی سمجھتے ہیں ، قانون کی بالادستی، شفاف نظام اور عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنا انکی اولین ترجیحات ہوں گی۔عوامی و سماجی حلقوں نے رانا مشتاق حسین کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں تحصیل شاہ پور کے انتظامی معاملات میں بہتری آئے گی۔ اور عوامی مسائل کے حل میں تیزی آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments