سرگودھا میں گرین ایگری مال فعال،کاشتکاروں کو ایک ہی چھت تلے زرعی سہولیات فراہم

سرگودھا  میں گرین  ایگری مال  فعال،کاشتکاروں  کو ایک  ہی  چھت تلے زرعی  سہولیات  فراہم

ایگری مال میں مویشی پال حضرات کیلئے بھی جانوروں کی ویکسی نیشن، علاج، مصنوعی نسل کشی، منرل مکسچر، ونڈا اور ماہرین کی مشاورت سمیت مختلف سہولیات فراہم ،افتتاح کے موقع بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں گرین ایگری مال کو فعال کر دیا گیا ۔ منصوبے کا بنیادی مقصد چھوٹے اور بڑے تمام کاشتکاروں کو ایک ہی چھت تلے زرعی مشینری، کھاد، بیج، زرعی قرضوں، جدید ٹیکنالوجی اور دیگر تمام سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ کسان کا وقت اور اخراجات دونوں بچ سکیں۔ سرگودھا میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت گرین ایگری مال کا افتتاح کر دیا گیا ،اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ ملک میں زرعی ترقی، کسانوں کی خوشحالی اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے قائم کیا گیا ہے ۔ گرین ایگری مال میں کسانوں کو زرعی مشینری، کھاد، بیج، زرعی قرضوں، جدید زرعی آلات اور تکنیکی رہنمائی سمیت تمام سہولیات ایک ہی مقام پر فراہم کی جا رہی ہیں،گرین ایگری مال میں زرعی شعبے کے ساتھ ساتھ لائیو سٹاک سے وابستہ افراد کیلئے بھی خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ جانوروں کی ویکسی نیشن ، علاج، مصنوعی نسل کشی، منرل مکسچر، ونڈا اور ماہرین کی مشاورت سمیت مختلف خدمات ایک ہی جگہ دستیاب ہیں تاکہ کسان اور مویشی پال حضرات جدید طریقوں سے اپنی پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعد حسن کا کہنا تھا کہ \\\"اس وقت پاکستان بھر میں 53 گرین ایگری مالز کام کر رہے ہیں جبکہ پنجاب میں سرگودھا، ساہیوال، ملتان اور بہاولپور میں ماڈل گرین ایگری مال قائم کیے گئے ہیں۔ ہمارا مقصد کسانوں کو جدید سہولیات فراہم کر کے زرعی پیداوار میں اضافہ اور بنجر زمینوں کو دوبارہ قابلِ کاشت بنانا ہے ۔گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت قائم ہونے والا گرین ایگری مال سرگودھا کے کسانوں کے لیے جدید زرعی سہولیات کا ایک جامع مرکز ثابت ہوگا، حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ کسانوں کی خوشحالی اور ملکی معیشت کے استحکام میں بھی مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...