لڑکیوں کو چھیڑنے کی شکایت کا شاخسانہ؟ مسلح افراد کا گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لڑکیوں کو چھیڑنے کی شکایت کا شاخسانہ؟ مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خواتین کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا،ڈیرہ جاڑا کے رہائشی محمد کاشف نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ڈیرے پر موجود تھا کہ علی نامی شخص اپنے چند نقاب پوش مسلح ساتھیوں کے ہمراہ پہنچا اور مبینہ طور پر حملہ کر دیا۔
جان بچانے کے لیے گھر میں پناہ لینے پر ملزمان چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اندر داخل ہو گئے ، جہاں سائل کی بہن شمیم بی بی اور بھانجیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایک ملزم نے پستول سائل کی کنپٹی پر رکھ کر قتل کی دھمکیاں بھی دیں، واقعے کی وجہ عناد یہ ہے کہ اس نے ملزم کی جانب سے اپنی بھانجیوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی شکایت اس کے والد سے کی تھی، جس کا ملزم کو رنج تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments