قطر سے گاڑی منگوانے کا جھانسہ، پولیس انسپکٹر کی مدعیت میں بھائی سے فراڈکا مقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)قطر سے گاڑی منگوانے کا جھانسہ، موٹروے پولیس انسپکٹر کی مدعیت میں بھائی سے 25 لاکھ روپے مبینہ فراڈکا مقدمہ درج کر یا گیاسالم کے رہائشی خان حفیظ جو کہ موٹر وے پولیس کلر کہار فرائض انجام دے رہا ہے۔
نے پولیس کو بتایا کہ میرے بھائی خان نوید سے بہاولپور کے رہائشی وقار حسن یعقوب نے قطر سے گاڑی فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر مختلف اوقات میں بینک ٹرانزیکشن کے ذریعے لاکھوں روپے وصول کیے ، تاہم نہ گاڑی فراہم کی اور نہ ہی رقم واپس کی،اورملزم مبینہ طور پر گاڑی کسی اور کو فروخت کرکے پاکستان آ گیا اور تقریباً 25 لاکھ روپے واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر ملزم نے وعدے کیے ، بعد ازاں اپنے والد سمیت رہائش بھی تبدیل کر لی،پولیس نے متاثرہ انسپکٹر کی درخواست پر دھوکہ دہی اور فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments