لاوارث ملنے والے بچے کو والدین سے ملوا دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پولیس کی کاروائی، لاوارث ملنے والے بچے کو والدین سے ملوا دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ کوٹمومن پولیس کو کمسن بچہ فہد سکنہ سیالکوٹ لاوارث ملا، بچہ اپنے نام کے علاوہ گھر کا پتہ وغیرہ نہیں جانتا تھا، ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے ایس ایچ او کوٹمومن کو بچہ کے وارثان کو ڈھونڈنے کے لیے سپیشل ٹاسک دیا، پولیس کی کاوشوں سے بچے کے والدین کو سیالکوٹ سے ٹریس کیا اور بعد از قانونی کاروائی بچہ ان کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments