یونیورسٹی آف سرگودھا کی انٹرویورسٹی ویمنز بیس بال چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن

یونیورسٹی آف سرگودھا کی  انٹرویورسٹی ویمنز بیس بال چیمپئن  شپ میں تیسری پوزیشن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا کی ویمنز بیس بال ٹیم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرویورسٹی ویمنز بیس بال چیمپئن شپ 2025-26 میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

یہ چیمپئن شپ 10 سے 14 جولائی 2026 تک فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر کی جامعات کی ویمنز بیس بال ٹیموں نے حصہ لیا۔یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی یونیورسٹی میں کھیلوں کے فروغ اور طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا ثمر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...