کنڈن سیان میں محکمہ زراعت کا دفتر بھوت بنگلہ بن گیا
بیرونی دیوار اور دروازہ نہ ہونے پر مکینوں نے غیر قانونی فلتھ ڈپو قائم کر لیا
ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار)کنڈن سیان میں محکمہ زراعت کا دفتر بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگا، بیرونی دیوار اور دروازہ نہ ہونے سے مکینوں نے غیر قانونی فلتھ ڈپو قائم کر لیا۔ محکمہ زراعت کی نا اہلی اور تعینات عملہ کی عدم دلچسپی سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کنڈ ن سیان سے ملحقہ محکمہ زراعت کا دفتر بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہا ہے ، دفتر کی بیرونی دیوار اور دروازہ نہ ہونے سے محلہ مکینوں نے خود ساختہ فلتھ ڈپو قائم کر رکھا ہے جس سے دفتر کے احاطے میں کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، عرصہ دراز سے صفائی نہ ہونا ستھرا پنجاب کی کار کردگی پر سوالیہ نشان اور محکمہ زراعت کے ذمہ دار عملہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ سماجی رہنما حاجی آفتاب اظہرسیان، قاضی منور اور سیٹھ مٹھو نے محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسر وں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments