چور 2 لاکھ 24 ہزار روپے مالیت کا ساز و سامان لے گئے

 چور 2 لاکھ 24 ہزار روپے مالیت کا ساز و سامان لے گئے

دکان سے 6 جنریٹر 4 آرمیچر 24 سلف مالیتی ایک لاکھ روپے چوری

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح میں چوری کی چار وارداتیں نامعلوم چور 2 لاکھ 24 ہزار روپے مالیت کا ساز و سامان چوری کر کے لے گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے چاروں متاثرین کی درخواستوں پر مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی چوری کی پہلی واردات نواحی چک نمبر 129 شمالی کے رہائشی ثقلین عباس ولد فلک شیر قوم بلوچ کے سٹور نما مکان میں ہوئی جہاں سے نامعلوم چور 97 ہزار روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری کر کے لے گئے دوسری واردات چک نمبر 119 شمالی کے رہائشی محمد بلال ولد ذوالفقار قوم کھرل کے زرعی ڈیرہ پر ہوئی جہاں سے چور 10 ہزار روپے مالیت کا پنکھا و دیگر سامان چوری کر کے لے گئے تیسری واردات چک نمبر 131 جنوبی کی رہائشی ایک بیوہ خاتون مسماتہ زرینہ کوثر بی بی بیوہ ساجد محمود قوم آرائیں کے گھر پر ہوئی جہاں سے نامعلوم چور گھر میں رکھے ہوئے بھڑولے سے پانچ من گندم چوری کر کے لے گئے چوتھی واردات چک نمبر 119 جنوبی کے رہائشی ظفر عباس نامی شخص کی دکان میں ہوئی جہاں سے نامعلوم چور 6 عدد جنریٹر 4 عدد آرمیچر 24 عدد سلف مالیتی ایک لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...