میانوالی پولیس کسی بھی کمزور شہری پر ظلم کی ہرگز اجازت نہیں دیگی ، ڈی پی او
کندیاں(نمائندہ دنیا)ڈی پی او وقار عظیم کھرل نے کہا ہے کہ میانوالی پولیس کسی بھی کمزور شہری پر ظلم یا اس کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں اور کسی بھی سائل کو اپنی شکایت کے اندراج کے لیے سفارش کی ضرورت نہیں بلکہ وہ براہِ راست آکر اپنی درخواست پیش کر سکتا ہے ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کے صدر ندیم نیازی سے ملاقات کے دوران ڈی پی او نے مزید کہا کہ عوام پولیس پر اعتماد کرتے ہوئے ہر قسم کے مسائل اور شکایات کے حل کے لیے ان سے براہِ راست رابطہ کریں انہوں نے بتایا کہ تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی لائی جائے عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments