خوشاب : پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس آفس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

 خوشاب : پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس آفس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

معاشرے کو منشیات سے پاک کرنا حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح،ڈائریکٹر جنرل

خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس آفس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب میں دائریکٹر جنرل پنجاب کانٹر نارکوٹکس برگیڈیئر مظہر اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر ، ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر -عمارہ شیرازی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ، م معزز مہمان خصوصی کی آمد پر تقریب میں قومی ترانہ پیش کیا گیا آفس کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی پر بریفنگ دی۔- ڈائریکٹر جنرل پنجاب کانٹر نارکوٹکس برگیڈیئر مظہر اقبال نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔- معاشرے کو منشیات سے پاک کرنا اور منشیات فروش عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے ، ڈی جی پنجاب کانٹر نارکوٹکس۔- عوام میں انسدادِ منشیات سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے بھرپور مہم چلائی جائے ، ڈی جی پنجاب کانٹر نارکوٹکس کی ہدایت۔- ڈائریکٹر جنرل پنجاب کانٹر نارکوٹکس نے شہریوں سے اپیل کی کہ منشیات سے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع محکمہ کانٹر نارکوٹکس کو دیں۔- ڈائریکٹر جنرل پنجاب کانٹر نارکوٹکس اور ڈپٹی کمشنر خوشاب نے آفس میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...