ٹھیکیداروں کیخلاف پروفیشنل ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کارروائی شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع سرگودھا کے مختلف سرکاری محکموں کے رجسٹرڈ ٹھیکیداروں کے خلاف پروفیشنل ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کاروائی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ریکارڈ کی چھان بین کے دورا ن اس امر کا انکشاف ہوا ہے کہ سابقہ مالی سال کے دوران ٹھیکیداروں کی ایک بڑی تعداد سے پروفیشنل ٹیکس موصول نہیں کیا جا سکا ،اور قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، ورکس اینڈ کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اس سلسلہ میں متعلقہ افسران کو ذمہ دار بھی قرار دیا اور ہدایت کی کہ فوری طور پر ایسے ٹھیکیداروںاور نادہندگان کو بلیک لسٹ کر کے رپورٹ ارسال کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments