گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا اجرا یقینی بنایا جائے ،ڈپٹی کمشنر خوشاب

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا اجرا یقینی بنایا جائے ،ڈپٹی کمشنر خوشاب

افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں، کارکردگی پر خصوصی توجہ دیں

خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت ریونیو ریکوری، ماہانہ کارکردگی اور گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خرم حمید، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور دیگر ریونیو افسران نے ڈپٹی کمشنر کو ریونیو ریکوری کے تحت حاصل ہونے والی وصولیوں، جی پی ایس اور سروے رپورٹس کی بنیاد پر جاری کیے گئے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس، موصولہ درخواستوں، نئے نوٹیفکیشن کے بعد رجسٹریوں کی پیش رفت، خسرہ جات اور مواضعات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ہدایت کی کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا اجرا مکمل جانچ پڑتال، درست سروے رپورٹ اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا کی رفتار مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران کو رواں مالی سال کے ریونیو اہداف ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں، کارکردگی پر خصوصی توجہ دیں اور ریونیو ریکوری کو سو فیصد بہتر بنانے کے لیے مثر اقدامات کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...