خستہ حال گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانے کا منصوبہ ناکام،چھوٹی اور بڑی گاڑیاں رواں دواں
پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سلنڈروں کے استعمال پر عائد پابندی بھی مؤثر انداز میں نافذ نہیں ہو سکی، ایسی گاڑیاں کسی بھی وقت خوفناک حادثے کا سبب بن سکتی ہیں، ٹرانسپورٹ ناہرین
سرگودھا(نعیم فیصل سے ) پبلک ٹرانسپورٹ میں سیفٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور خستہ حال گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانے کیلئے حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا منصوبہ سرگودھا میں مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام دکھائی دیتا ہے ، صورتحال یہ کہ چھوٹی اور بڑی مسافر گاڑیاں انتہائی خستہ حالت میں بدستور مختلف شاہراہوں پر رواں دواں ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سلنڈروں کے استعمال پر عائد پابندی بھی مؤثر انداز میں نافذ نہیں ہو سکی۔گاڑیوں کی فٹنس اور ایل پی جی؍سی این جی گیس سلنڈروں کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے ہر بڑے حادثے کے بعد خصوصی کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں مگر یہ کارروائیاں زیادہ تر وقتی اور روایتی ’’ڈنک ٹپاؤ‘‘پالیسی تک محدود رہتی اعداد و شمار کے مطابق جون 2026 کے دوران پنجاب ہائی وے پٹرول نے گیس سلنڈر استعمال کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف 577 مقدمات درج کیے جبکہ ٹریفک پولیس نے بھی 200سے زائد مقدمات کا اندراج کیا اسی عرصے میں دونوں اداروں نے درجنوں خستہ حال اور غیر فٹ گاڑیوں کے چالان بھی کیے لیکن اس کے باوجود پنجاب بھر کی طرح سرگودھا ڈویژن کے مختلف روٹس پر غیر محفوظ، بوسیدہ اور فٹنس معیار پر پورا نہ اترنے والی مسافر گاڑیاں بڑی تعداد میں چل رہی ہیں، جن میں گیس سلنڈروں کا استعمال بھی بدستور جاری ہے ،ٹرانسپورٹ ماہرین کا کہنا کہ ایسی گاڑیاں کسی بھی وقت خوفناک حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments