ستھرا پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں سے محرومی سوالیہ نشان

ستھرا پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں سے محرومی سوالیہ نشان

ستھرا پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں سے محرومی سوالیہ نشان دو مہینوں کی تنخواہیں نہ ملنے پر نور پور میں ستھرا پنجاب کے عملہ کا احتجاجی مظاہرہ

خوشاب(نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوا ز کے ستھرا پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں سے محرومی ارباب اختیار کیلئے سوالیہ نشان بن گئی، گزشتہ روز مسلسل دو مہینوں کی تنخواہیں نہ ملنے پر نور پور میں ستھرا پنجاب کے عملہ صفائی احتجاجی مظاہرہ کیا ریلی میں شریک درجنوں ملازمین ستھرا پنجاب پرگرام کی مینجمنٹ کیخلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ موسم کی شدت کی پرواہ کئے بغیر شبانہ روز شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کیلئے دل جمعی سے کام کر رہے ہیں لیکں انہیں گزشتہ دو مہینوں سے تنخواہیں نہ دے کر نا انصافی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں مالی امور میں شدید دشواریاں حائل ہیں ، انہوں نے کہا کہ جب تک ہمیں تنخواہیں اور واجبات ادا نہیں کئے جاتے وہ کام پر نہیں جائیں گے بعد ازاں انہیں سوموار کے روز مکمل تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی احتجاج ختم کر دیاَ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...