کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے پردوپولیس اہلکاروں پر مقدمہ

 کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے  پردوپولیس اہلکاروں پر مقدمہ

لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور پولیس کے اہلکار وں کی جانب سے کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے پر تھانہ جنوبی چھائونی میں ٹریفک وارڈن کی مدعیت 2 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 ایف آئی آر کے مطابق دونوں پولیس اہلکار وں کی گلبرگ ڈیوٹی تھی جو غیر حاضر ہو کر کیولری گرائونڈ موجود تھے جہاں انہوں نے فیملی کو ہراساں کیا ۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...