موٹروے پولیس نے 10لاکھ مالیت کا گمشدہ بیگ مالک کے سپردکردیا

موٹروے پولیس نے 10لاکھ مالیت  کا گمشدہ بیگ مالک کے سپردکردیا

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے ایم 3 موٹروے پر گم ہونیوالا تقریباً 10 لاکھ مالیت کا قیمتی بیگ تلاش کرکے مالک کے سپرد کر کے دیانتداری اور فرض شناسی کی ایک اور مثال قائم کر دی ۔

لاہور سے ملتان جاتے شہری کا بیگ بچیکی سروس ایریا میں رہ گیا جس نے فوری موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر اطلاع دی۔ بیگ میں 1200 امریکی ڈالر، 50 ہزار ، ایک آئی فون، اے ٹی ایم کارڈز، شناختی کارڈ و دیگر اہم دستاویزات موجود تھیں۔ موٹروے پولیس نے فوری سرچ آپریشن سے قلیل وقت میں بیگ تلاش کرکے مکمل تصدیق اورقانونی کارروائی کے بعدمالک کے حوالے کر دیاجس نے موٹروے پولیس کی کارکردگی کوخوب سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...