میانوالی ،مداد والا میں ڈمپنگ پوائنٹ وبال جان بن گیا
میانوالی ،مداد والا میں ڈمپنگ پوائنٹ وبال جان بن گیا ایک طرف بدبو ،دوسری طرف مکھی مچھر نے رات کی نیندیں اڑا دی ہیں
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی کی نواحی آبادی مداد والا میں ڈمپنگ پوائنٹ مکینوں کے لیے وبال جان بن گیا،اہل علاقہ کا شدید احتجاج،ستھرا پنجاب اتھارٹی کی جانب سے میانوالی کی نواحی آبادی مداد والا میں بنائے گئے ڈمپنگ پوائنٹ نے اہل علاقہ کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ ایک طرف بدبو نے دن کو پریشان کر رکھا ہے تو دوسری طرف مکھی مچھر کی بہتات نے رات کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ آندھیوں کے اس موسم میں تو تکلیف میں اضافہ ہوچکا ہے ۔ کچرا اور شاپر اڑ اڑ کر چہروں پر آ لگتے ہیں۔ کھانا پکانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اہل علاقہ نے کچرے کے ڈھیروں کے سامنے کھڑے ہو کر احتجاج کرتے ہوئے ستھرا پنجاب اتھارٹی کے خلاف نعرے بازی کی۔مداد والا کے مکینوں کا مطالبہ ہے کہ غلاظت کے ان ڈھیروں کو ہٹا کر ڈمپنگ پوائنٹ کو ختم کیا جائے ۔تاکہ وہ صاف ستھری زندگی گزار سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments