ڈپٹی کمشنر کا نکاسی آب کے انتظامات اورترقیاتی سکیموں کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر کا نکاسی آب کے انتظامات اورترقیاتی سکیموں کا جائزہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں، حسین احمد رضا
بھلوال(نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے تحصیل بھلوال کا تفصیلی دورہ کیا اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، والڈ سٹی منصوبوں، مون سون بارشوں کے بعد نکاسی آب کے انتظامات اور دیگر ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بھیرہ میں پی ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور ان کے مختلف کریٹیکل مقامات کا معائینہ کیا جہاں متعلقہ افسران نے انہیں منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے ملاقات بھی کی اور منصوبوں سے حاصل ہونے والے فوائد اور عوام کو فراہم ہونے والے ریلیف کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں، تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ، ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد اور کوالٹی ٹیسٹنگ کو ہر مرحلے پر یقینی بنایا جائے ۔
ڈپٹی کمشنر نے والڈ سٹی منصوبوں کے تحت بھیرہ میں تاریخی ورثے کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تاریخی بگوی مسجد کی اصل طرز تعمیر کے مطابق بحالی، بھیرہ کے تاریخی دروازوں کی مرمت، قدیمی عمارتوں کے تحفظ اور تاریخی ریلوے اسٹیشن کو سیاحتی و تفریحی مقام میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا معائینہ کیا۔ متعلقہ حکام نے منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تاریخی عمارتوں کی بحالی اصل طرز تعمیر کو برقرار رکھتے ہوئے اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کی جائے تاکہ بھیرہ کے تاریخی تشخص کو محفوظ رکھنے کے ساتھ سیاحت کو بھی فروغ مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments