صفائی نا ہونے پر سیم نالہ ٹوٹ گیا کلیان پور زیریں زیرِ آب

صفائی نا ہونے پر سیم نالہ ٹوٹ گیا کلیان پور زیریں زیرِ آب

صفائی نا ہونے پر سیم نالہ ٹوٹ گیا کلیان پور زیریں زیرِ آب پانی دھیلہ گاؤں میں داخل ہو گیا جس سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے

میانی( نامہ نگار ) میانی مون سون کی بارشوں سے بروقت صفائی نا ہونے پر سیم نالہ ٹوٹ گیا کلیان پور زیریں اور دھیلہ گاؤں زیرِ آب۔میانی چک سیدا، کلیان پور لوکڑی کلیان پور زیریں اور دھیلہ سے گزرنے والے سیم نالے کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث مون سون کی حالیہ بارشوں سے نالہ متعدد مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا نتیجے کے طور پر نالے کا گندا پانی کلیان پور زیریں اور دھیلہ گاؤں میں داخل ہو گیا جس سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ۔ مکینوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کھڑے پانی کے باعث بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے اہلِ علاقہ نے متعلقہ محکموں سے اور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس سے فوری نالے کی مرمت اور صفائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...