بغیر ڈرائیونگ لائسنس ٹرک چلانے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ
شاہپور صدر (نامہ نگار)پنجاب ہائی وے پٹرول (PHP) کی ٹیم نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس ٹرک چلانے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ جھاوریاں میں مقدمہ درج کرا دیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی ٹیم دورانِ چیکنگ اڈا خورشید پر موجود تھی کہ اسی دوران ٹرک نمبر TAM-379 بھیرہ کی جانب سے آیا، جسے روک کر چیک کیا گیا۔ دورانِ چیکنگ ڈرائیور کی شناخت اللہ دتہ ولد عالم شیر، سکنہ نلی ناڑی، ضلع خوشاب کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق ڈرائیور سے HTV ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا گیا، تاہم وہ لائسنس پیش نہ کر سکا۔ جس پر پنجاب ہائی وے پٹرول کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ جھاوریاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments