ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا دورہ

 ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا دورہ

ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا دورہ کچن، اشیائے خوردونوش کے معیار، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامات کا بھی جائزہ لیا

شاہپور صدر (نامہ نگار )ڈی آئی جی جیل خانہ جات ریجن سرگودھا سعید اللہ گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جیل کے مختلف بیرکس کا معائنہ کیا، قیدیوں سے ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کیے ۔ انہوں نے جیل کے کچن، اشیائے خوردونوش کے معیار، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈی آئی جی نے جیل کی سیکیورٹی، داخلی و خارجی راستوں اور جیل میں آنے جانے والے سامان کی چیکنگ کے طریقہ کار کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوں کی فلاح و بہبود، معیاری خوراک، صفائی، طبی سہولیات اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ اسیران کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے ۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہپور ابوبکر عبداللہ اور دیگر جیل افسران اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے ڈی آئی جی کو جیل میں قائم پروڈکشن یونٹ کا بھی دورہ کرایا، جہاں اسیران کی تیار کردہ مختلف مصنوعات دکھائیں اور یونٹ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...