حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ، جماعت اسلامی

 حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ، جماعت اسلامی

حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ، جماعت اسلامی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ سے مہنگائی عروج پر ہے

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ سے مہنگائی عروج پر ہے غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار سید افتخار حسین شاہ امیر جماعت اسلامی ضلع بھکر نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک کے حکمرانوں کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ عیاشیاں کر رہے ہیں اور غریب بیچارہ دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے غریبوں کا جینا اس مہنگائی میں بہت مشکل ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ کر کے غریبوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں غریب فاقوں پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کیساتھ امن وامان کی صورتحال بھی خراب ہوتی جا رہی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے خاتمہ کے لیے اقدامات کیے جائیں اور غربت بیروز گاری کے خاتمہ کے لیے کوئی اچھی پلاننگ کی جائے۔ تاکہ غریب سکون سے زندگی گزار سکیں

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...