فشریز محکمہ کا فیلڈ اسٹاف دریاؤں میں ڈیوٹی دے رہا
فشریز محکمہ کا فیلڈ اسٹاف دریاؤں میں ڈیوٹی دے رہا سفری سہولیات نہ ہونے کے باعث ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیئرمین ایپکفافشریز یونٹ سرگودھا عدنان اکرام نے کہاہے کہ فشریز محکمہ کا فیلڈ اسٹاف دریاوؤں، نہروں، تالابوں اور دیگر آبی مقامات پر نگرانی، سرکاری امور کی انجام دہی اور ریونیو وصولی کے لیے خدمات سرانجام دیتا ہے ، مگر مناسب سفری سہولیات نہ ہونے کے باعث ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ جنگلات اور وائلڈ لائف کے فیلڈ ملازمین کو موٹر سائیکلوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے ، اسی طرح فشریز کے عملے کو بھی یہ سہولت دی جائے تاکہ وہ بروقت فیلڈ وزٹس کر سکیں، غیر قانونی شکار کی روک تھام، نگرانی اور دیگر ذمہ داریاں مؤثر انداز میں پوری کر سکیں ،انہوں نے کہا کہ فیلڈ اسٹاف کو سفری سہولیات فراہم کرنے سے نہ صرف ملازمین کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا بلکہ محکمہ کی ریونیو وصولی بھی بہتر ہو گی چیٔرمین ایپکا فشریز یونٹ سرگودھا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ فشریز محکمہ کے فیلڈ ملازمین کے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر موٹر سائیکلیں اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ تاکہ محکمہ کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments