چشمہ بیراج میں طغیانی، تین دن سے نچلے درجے کا سیلاب برقرار
چشمہ بیراج میں طغیانی، تین دن سے نچلے درجے کا سیلاب برقرار پانی کی آمد بڑھ کر 314800 کیوسک ہو گئی ،اخراج 3 لاکھ 6 ہزار 200 کیوسک
میانوالی (نامہ نگار)ملک بھر میں مون سون بارشوں کے حالیہ سپیل اور گلیشیئرز پگھلنے سے دریائے سندھ میں میانوالی داود خیل کے قریب جناح بیراج اور کندیاں کے قریب چشمہ بیراج میں طغیانی تین دن سے نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے اور پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ جاری ہے گذشتہ روز چشمہ بیراج میں پانی کی آمد بڑھ کر 314800 کیوسک ہو گئی تھی جبکہ چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج 3 لاکھ 6 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ ہوا چشمہ بیراج میں پانی کا لیول 645 فٹ ہو گیا گذشتہ 15 گھنٹوں میں چشمہ بیراج میں 20 ہزار کیوسک پانی بڑھ گیا جبکہ دریائے سندھ میں جناح بیراج کے مقام پر پانی کی آمد میں بھی مسلسل اضافہ ہوا ہے جناح بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جناح بیراج میں پانی کی آمد بڑھ کر 348057 کیوسک ہو گئی جناح بیراج سے پانی کا اخراج 3 لاکھ 39 ہزار 117 کیوسک ہے جناح بیراج میں پانی کا لیول 646 فٹ ریکارڈ ہوا تھا۔ ارسا ذرائع کے مطابق پیچھے سے پانی کی آمد سے پانی کی کیوسک مقدار میں مزید اضافہ ہو گا جبکہ دونوں بیراجوں میں سیلاب سے ان کے ساحلی و نشیبی علاقوں میں قیمتی ذرعی اراضی اور فصلیں تباہ ہو رہی ہیں اور دریائی کٹاو سے بھی مسلسل نقصانات ریکارڈ ہوئے ہیں ادھر ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو الرٹ کر رکھا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments