شہریوں کو پریشان اور ہراساں کرنے والا نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

شہریوں کو پریشان اور ہراساں کرنے  والا نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پرینک ویڈیوز بنانے کے نام پر شہریوں کو پریشان اور ہراساں کرنے والا نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ شاہ پور صدر کی حدود میں ملزم ولید مبینہ طور پر ایسی ویڈیوز تیار کر رہا تھا جن سے شہریوں کی عفت اور نجی زندگی متاثر ہو رہی تھی،شہریوں کی شکایات پر ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک جاری کیا، جس پر شاہ پور صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ،اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے کہا کہ کسی بھی شخص کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے یا شہریوں کی عزت و وقار کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...