کروڑوں کے خطیر فنڈز سے میانوالی جمنیزیم اور طارق نیازی ہاکی اسٹیڈیم کی بحالی و مرمت کی گئی،ڈپٹی کمشنر
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت کھیلوں کے ترقیاتی منصوبوں کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد ممتاز خان، پروجیکٹ منیجر پی ایم یو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملک عمران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو افسران نے سپورٹس جمنیزیم اور طارق نیازی ہاکی اسٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میانوالی کے شہریوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے کروڑوں روپے کے خطیر فنڈز فراہم کئے تھے جن سے میانوالی جمنیزیم اور طارق نیازی ہاکی اسٹیڈیم کی بحالی و مرمت کی گئی۔ انھوں نے پی ایم یو کے افسران کو ہدایت کی کہ کھیلوں کے دونوں ترقیاتی منصوبوں کے تزئن و آرئش کے کاموں کو سکوپ آف ورک کے مطابق سو فیصد مکمل کیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ وہ پندرہ روز بعد دونوں ترقیاتی سکیموں کی مکمل انسپکشن کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments