فوج نے دفاع کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں‘ملک شہادت

 فوج نے دفاع کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں‘ملک شہادت

فوج نے دفاع کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں‘ملک شہادت شہدا کے اہلِ خانہ کی قربانیوں کو نظرانداز کرنا اور تبصرے کرنا قابلِ قبول نہیں

خوشاب(نمائندہ دُنیا)سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس دھرتی کے مکینوں سے نظریہ پاکستان کے تحفظ اور ملک کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے بھی لازوال قرنانیا ں دیں ، نائیک ملک وسیم عباس شہید سمیت ناموس وطن کے تحفظ کیلئے خون کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء ہمارے ہیروز ہیں۔قوم ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، سرحدوں کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ ان کی قربانیوں کا احترام ہر پاکستانی کی قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے ۔ شہداء کے اہلِ خانہ کی قربانیوں کو نظرانداز کرنا یا ان پر غیر ذمہ دارانہ تبصرے کرنا قابلِ قبول نہیں۔انہوں نے تانگ میں دہشتگردوں کے حملہ کے دوران ان کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے ضلع خوشاب کے سپوت نائیک وسیم عباس کو داد شجاعت دیتے ہوئے ان کے جذبہ ایثار کو شامدار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...