کچہ بند ٹوٹنے سے فصلیں زیر آب‘سینکڑوں ٹیوب ویل ڈوب گئے
کچہ بند ٹوٹنے سے فصلیں زیر آب‘سینکڑوں ٹیوب ویل ڈوب گئے مساجد میں لوگوں کو مال مویشی سمیت محفوظ مقامات میں منتقل کرنے کا اعلان
موچھ (نمائندہ دنیا)محمد شریف والی کے قریب ڈیرہ خٹکیاں والا میں دریائے سندھ کا کچہ بند ٹوٹنے سے شریف والی شیخ والی تری خیل کچہ روکھڑی موضع محمد والا کی کروڑوں روپے کی ہزاروں ایکڑ زرخیز زمین پر مونگ اور کماد کی کھڑی فصلیں زیر آب سینکڑوں ٹیوب ویل ڈوب گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا ،ماجد بن احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد کھوکھر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سلمان قیوم شیخ اسسٹنٹ کمشنر مسلسل محمد شریف والی کے نزدیک دریا سندھ کے کٹاؤ کی نگرانی کر رہے ہیں مساجد میں لوگوں کو مال مویشی سمیت محفوظ مقامات اور فلڈ ریلیف کیمپوں میں منتقل ہونے کے اعلان کروائے جارہے ہیں اور ضلع حکومت اپنے دستیاب وسائل سے ابادی کو بچانے کے لیے کوشاں ہے مگر کام تاخیر سے ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کمشنر سرگودھا حافظ شوکت اور ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا اور موقع پر موجود صحافیوں کے ذریعے سے پرزور اپیل کی کے محمد شریف والی اور موچھ کچہ کے ہزاروں ایکڑ کے زرخیز زرعی گرین بیلٹ کو بچانے کے لیے دریائے سندھ کے شرقی اور عربی کنارے پر پختہ ٹھوکریں بناکر گرین بیلٹ اور موضع جات کی آبادی کو بچایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments