عوامی شکایات پر عملدرآمد کیلئے کمیٹیاں فعال کرنیکی ہدایت

عوامی شکایات پر عملدرآمد کیلئے کمیٹیاں فعال کرنیکی ہدایت

کئی شکایات بدستور زیر التوا ہیں، جس سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے وزیر اعظم شکایت سیل اور وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل سے موصول ہونے والی عوامی شکایات پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں ضلعی سطح پر قائم چار، چار رکنی خصوصی کمیٹیاں فعال کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں،ذرائع کے مطابق مقامی سطح پر شکایات کا بروقت ازالہ نہ ہونے کے باعث شہری بڑی تعداد میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ شکایت سیلز سے رجوع کر رہے ہیں۔ تاہم ان فورمز سے متعلقہ محکموں کو بھجوائی جانے والی متعدد درخواستوں پر بھی مؤثر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث بار بار ریمائنڈرز جاری کیے جا رہے ہیں، اس کے باوجود کئی شکایات بدستور زیر التوا ہیں، جس سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ امپلیمنٹیشن، پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سمیت دیگر اضلاع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کی سربراہی میں قائم چار رکنی خصوصی کمیٹیوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے ،اورکمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ شکایت سیلز سے موصول ہونے والی درخواستوں کا ترجیحی بنیادوں پر مستقل ازالہ یقینی بنایا جائے ، مقامی سطح پر شکایات کے حل کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے اور عملدرآمد کی تفصیلی رپورٹ بروقت ارسال کی جائے تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...